سعودی خاندان ایک ہی دن میں دُہرے صدمے سے دوچار

ایک کی خودکشی، دوسرے کی ہیلی کاپٹر کریش میں شہادت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے ایک خاندان کو حال ہی میں دُہرے صدمے کا سامنا کرنا پڑا جب اسے دو بیٹوں کی الگ الگ واقعات اور انداز میں ہونے والی اموات کی خبر ملی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دونوں بیٹوں کی موت کی خبر اہل خانہ پر بجلی بن کر گری تاہم دونوں کی موت میں ایک بڑا فرق بھی تھا۔ ایک بیٹا سعودی عرب کی مسلح افواج میں تھا جو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہوا اور دوسرا شام میں دولت اسلامی "داعش" میں بھرتی ہو گیا تھا جہاں اس کی موت خودکش حملے کے نتیجے میں ہوئی۔ دونوں بھائیوں کی موت ایک ہی روز ہوئی۔

عربی روزنامہ"الحیاۃ" کی رپورٹ کے مطابق ایک ہی روز مارے جانے والے دو بھائیوں کے ایک تیسرے بھائی دخیل نے بتایا کہ زاھر الحارثی نے شام میں خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی جب کہ دوسرا بھائی ناصر الحارثی سعودی عرب کی مسلح افواج میں تھا، اس کی موت سعودی عرب اور یمن کے درمیان سرحد پر جمعہ کے روز ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہوئی۔ ناصر کی ایک بیٹی ہے جب کہ اس کی بیوہ امید سے ہے۔

شام میں خود کش حملے میں مارے جانے والے بھائی زاھر نے نرسنگ میں ڈپلومہ کر رکھا تھا۔ اس کی شادی کزن سے کی گئی تھی مگر ایک سال بعد دونوں میں علاحدگی ہو گئی تھی۔ وہ دو سال سے غائب تھا۔ کچھ عرصہ قبل پتا چلا کہ وہ شام میں شدت پسند تنظٰیم اسلامی "داعش" کے ساتھ شامل ہو چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں