ترک سرحد کے قریب داعش کا 5 شامی دیہات پر قبضہ
دولت اسلامیہ عراق وشام 'داعش' نے شمالی شام میں باغیوں کے پانچ دیہات پر قبضہ کر لیا ہے۔
یہ بات انسانی حقوق کے ایک شامی مبصر گروپ نے جمعرات کو بتائی۔ دیہات پر قبضے کے بعد داعش اس علاقے کی سمت پیش قدمی کر رہی ہے جہاں پر ترکی اور امریکا تنظیم کے خلاف نیا محاذ کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
ترک وزیر داخلہ نے پیر کے روز خبر رساں ادارے 'رائیٹرز' کو بتایا تھا کہ نیٹو کے دو اتحادی داعش کو سرحدی علاقے سے نکال باہر کرنے کے لئے 'جامع' فضائی کارروائی کریں گے۔