سعودی محکمہ صحت نے حج انتطامات مکمل کرلیے
مقامات مقدسہ میں پانچ ہزار بستروں پر مشتمل 25 اسپتال تیار
#سعودی_عرب کی وزارت صحت نے #حج سے متعلق خصوصی انتظامات مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مقدس مقامات پر 25 ہنگامی اسپتال قائم کیے ہیں جہاں ہنگامی حالات سے نمٹںے کے لیے 5000 ہزار بستر تیار کیے گئے ہیں۔ ان اسپتالوں کے علاوہ کئی موبائل ڈسپنسریاں بھی قائم کی جا رہی ہیں۔ طبی عملہ بھی حجاج کرام کے ساتھ ساتھ سفر کرے گا تاکہ حجاج کی طبی سہولیات کا خیال رکھا جاسکے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ میدان #عرفات میں 4 اسپتال قائم کیے گئے ہیں۔ #منیٰ میں 4، مقدس دارالحکومت [#مکہ مکرمہ] میں 7، #مدینہ منورہ میں 9 اسپتال قائم کیے گئے ہیں جب کہ شاہ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس بھی حجاج کرام کی خصوصی نگہداشت کے لیے تیار رکھا گیا ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ مقدس مقامات پر قائم کردہ پچیس اسپتالوں میں مریضوں کے لیے 5000 بستروں کا انتظام کیا گیا ہے۔ ان میں سے 500 بستر انتہائی نگہداشت وارڈز کے لیے مختص ہیں جب کہ 550 بستر شعبہ حادثات میں رکھے گئے ہیں۔
مکہ مکرمہ میں حج کے موقع پر 155 چھوٹے مراکز صحت بھی قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں مکہ مکرمہ میں 43، مناسک حج کے مقدس مقامات میں 78، عرفات میں 46، مزدلفہ میں 6، منیٰ میں 26، مدینہ منورہ میں 18، مقام جمرات میں 16 ہنگامی مراکز صحت قائم کیے گئے ہیں۔ حرم مکی میں تین ایمبولینس سروس سینٹر۔ مشاعر ٹرین کے روٹ کے آس پاس 18 مقامات پر مراکز صحت قائم کیے گئے ہیں۔
-
تین شہید فلسطینی بیٹوں کی مامتا کا دُکھ !
فاطمہ الکسبہ اور شوہر کی حج کے لیے حجاز مقدس آمد
بين الاقوامى -
تیسری بار پیدل حج کی سعادت حاصل کرنے والا خوش نصیب!
'القحطانی شاہ عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے حج کر رہے ہیں
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب میں 24 ستمبر کوعیدالاضحیٰ منانے کا اعلان
حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ بدھ 23 ستمبر کو ہوگا،حجاج خطبہ سماعت کریں گے
بين الاقوامى -
"کرین حادثے کے باوجود حج معمول کے مطابق ہو گا"
سعودی عرب کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں کرین گرنے کے حادثے کے ...
بين الاقوامى -
بغیر اجازت حج کے خطرات و نقصانات: ویڈٰیو
حج کا موسم آتے ہی جہاں دنیا بھر سے مسلمان قانونی طریقے سے فریضہ حج کی ادائیگی کے ...
ایڈیٹر کی پسند -
ایک ہزار فلسطینی شاہ سلمان کی دعوت پر حج کریں گے
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے اپنے پیشرو شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز ...
بين الاقوامى