ایک ہزار فلسطینی شاہ سلمان کی دعوت پر حج کریں گے
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے اپنے پیشرو شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی فلسطینیوں کی ایک مخصوص تعداد کی سرکاری اخراجات پر حج کے انتظام کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک ہزار فلسطینیوں کے حج کے انتظامات کا حکم دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور ودعوت وارشال الشیخ صالح بن عبدالعزیز آل الشیخ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ شاہ سلمان کی خصوصی ہدایت پر اس بار ایک ہزار فلسطینیوں کے حج کا سرکاری سطح پر انتظام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم سعودی مملکت، عوام اور حکومت کی طرف سے ہر طرح کی خدمت کی مستحق ہے۔
شاہ سلمان نے ایک ہزار فلسطینیوں کے خصوصی حج کی ہدایت کی ہے۔ جس سے ان کی عالم اسلام کے ہمدردی اور غم گساری کے جذبے کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج اور عمرہ پروگرام کے تحت فلسطینی شہریوں کے خصوصی حج کے کوٹے کو برقرار رکھا گیا ہے اور ایک ہزار فلسطینیوں کے حج کی میزبانی کا سرکاری سطح پر اہتمام کیا جا رہا ہے۔
الشیخ صالح آل الشیخ کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان کی جانب سے ایک ہزار فلسطینیوں کے حج کی میزبانی کا حکم اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین کے دل میں مظلوم فلسطینی قوم کا کس قدر احترام اور محبت ہے۔
-
علاقائی اقوام کا استحکام ہمارا عزم ہے: شاہ سلمان
یمن پر سعودی عرب کی تشویش ہماری تشویش ہے: اوباما
بين الاقوامى -
ایرانی خطرہ:امریکی صدر شاہ سلمان کی تشویش دور کریں گے
امریکا خلیجی ممالک کو ایران کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے امداد دے گا
بين الاقوامى -
فرقہ پرستی، باغیانہ روش کو مسترد کرتے ہیں: شاہ سلمان
مملکت میں فرقہ واریت سے قومی اتحاد کو لاحق خطرات سے آگاہ ہیں: پیغامِ رمضان
بين الاقوامى