شام میں چار روسی جنگی جہازوں کی موجودگی کا امریکی دعویٰ
امریکی محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ# شام کے ساحلی شہر #اللاذقیہ کے ایک فوجی اڈے پر #روس کے چار جنگی جہاز پائے گئے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع #پینٹاگون کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شام کے اللاذقیہ شہر میں روس کے چار جنگی جہازوں کو دیکھا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اللاذقیہ کو صدر #بشار_الاسد کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ حالیہ ایام میں خبریں آئی ہیں کہ شام نے اللاذقیہ میں روس کو اپنا فوجی اڈہ بنانے کی اجازت دی ہے۔
قبل ازیں جمعہ کو پینٹا گون کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ امریکی اور روسی وزراء دفاع نے شام کے تنازع کے حل کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی رابطے کیے ہیں۔
امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان پیٹر کوک نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیر دفاع آشٹن کارٹر اپنے روسی ہم منصب سیرگئی شویگو نے ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا ہے، دونوں رہ نمائوں نے شام کے موجودہ تنازع پر بات چیت کی اور بحران کے حل کے لیے سیاسی کوششیں تیز کرنے پراتفاق کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ نے شام کے تنازع کے بارے میں ایک دوسرے اپنے اپنے نقطہ نظر سے بھی آگاہ کیا۔ ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے دونوں رہ نمائوں نے شام کے تنازع کے حل اور #داعش کے خلاف جنگ کے بارے میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے مزید رابطوں پر بھی اتفاق کیا ہے۔
-
"روس شام میں فوج اتارنے کی درخواست پر غور کرے گا"
روسی حکومت کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ #ماسکو #شام کے صدر #بشار_الاسد کی جانب سے ...
بين الاقوامى -
روس سے ملنے والے نئے ہتھیار شامی فوج کے زیر استعمال
شامی فوج نے روس سے حال ہی میں ملنے والے نئے ہتھیاروں کا استعمال شروع کردیا ہے۔شام ...
بين الاقوامى -
شام میں روس کے لڑاکا ہیلی کاپٹروں کی موجودگی کا سراغ
امریکا نے شام میں ایک فضائی اڈے پر روس کے چند ایک لڑاکا ہیلی کاپٹروں کی موجودگی کی ...
بين الاقوامى