روس نے امریکی تربیت یافتہ شامی کارکنوں کو نشانہ بنایا: جان مکین
امریکی سینٹر #جان_ مکین نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے جمعرات کو #ادلب میں فضائی حملوں #شام کی #جیش_الحر کے ان افراد کو نشانہ بنایا جنہیں حال ہی میں امریکی نگرانی میں جنگی تربیت دی گئی تھی۔
سینٹر جان مکین نے امریکی ٹی وی "سی این این" کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ روسی فوج نے فضائی حملوں میں جیش الحر اور ان انقلابی کارکنوں کو نشانہ بنایا جنہیں #امریکا نے تربیت اور وفاقی تحقیقاتی ادارے" سی آئی اے" نے اسلحہ فراہم کیا تھا۔
امریکی ایوان نمائندگان کی مسلح افواج سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین جان مکین نے صدر #براک_اوباما کی شام سے متعلق پالیسی کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ "مشرق وسطیٰ بالخصوص شام کے بحران کے حل کے لیے جس طرح کے جرات مندانہ اقدامات کی ضرورت تھی اس کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔ صدر براک اوباما کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روسی صدر #ولادیمیر_پوتن زیادہ مضبوط ہوگئے ہیں۔ #روس کی شام میں مداخلت پر سب سے زیادہ جرات اور حوصلے کا مظاہرہ امریکا کی جانب سے سامنے آنا چاہیے تھا۔"
درایں اثناء شامی اپوزیشن فورس کے "مائونٹین ہاکس بریگیڈ" کے سربراہ حسن الحاج علی نے خبر رساں ایجنسی"رائیٹرز" سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ روسی جنگی طیاروں نے فضائی حملے میں امریکی تربیت یافتہ جنگجوئوں کے ایک تربیتی مرکز پر بمباری کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بدھ کو علی الصباح "مائونٹین ہاکس بریگیڈ" کے ہیڈ کواٹرپر دو فضائی حملے کیے گئے۔ یہ بریگیڈ امریکی تربیت یافتہ اپوزیشن کارکنوں اور شامی فری آرمی پر مشتمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جعمرات کو روسی فوج کی جانب سے ادلب کے مقام پر 20 میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود متعدد فوجی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس سب کو چیلنج کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ بشارالاسد کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ شامی فوج کے سابق ہوابازوں نے روسی طیاروں کی شناخت کی ہے اور بتایا ہے کہ حملہ کرنے والے طیارے روسی فوج کے تھے۔
خیال رہے کہ "مائونٹین ہاکس بریگیڈ" شام کی فری آرمی کا اہم ترین جزو قرار دیا جاتا ہے۔ شامی فری آرمی پر حملے سے روس کے عزائم مشکوک دکھائی دیتے ہیں جس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے دولت اسلامیہ #داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
-
روس شام میں فضائی حملے روک دے :سعودی عرب
سعودی عرب سمیت بہت سے ممالک نے اقوام متحدہ میں روس کے شام میں فضائی حملوں پر تشویش ...
بين الاقوامى -
شام میں روسی حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا: امریکا
ماسکو شام میں جلتی پر تیل چھڑک رہا ہے: آشٹن کارٹر
بين الاقوامى -
روسی طیاروں کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری
#شام کے سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے بدھ کو شام میں شدت ...
بين الاقوامى