سعودی عرب، ترکی شامی اپوزیشن کی مدد کے پابند ہیں: الجبیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک اور ترکی دونوں شامی اپوزیشن کی مدد کے پابند ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ملک عراق اور شام کی وحدت کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے ان خیالات کا اظہار انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب فریدون سینیرلی اوگلو کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ترک وزیرخارجہ نے شام میں روسی فوج کی مداخلت کی مذمت کی اور کہا کہ ماسکو شام میں فوجی ایکشن کرکے سنگین غلطی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ روس کی شام میں مداخلت سے کوئی اچھائی برآمد نہیں ہو گی۔

فریدون اوگلو کا کہنا تھا کہ انقرہ اور ریاض شام اور عراق کی وحدت اور سالمیت کے حامی ہیں۔ انہوں نے کرد مخالفین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی حدوں سے باہر نہ نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ بشارالاسد کا شام میں اب کوئی مستقبل نہیں رہا ہے۔ وہ ملک کے صرف 14 فی صد علاقے پر قابض ہیں۔ شام میں عبوری دور کا بہترین حل "جنیوا 1" معاہدے میں مضمر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں