بحر متوسط سے شام میں داعش کو نشانہ بنائیں گے: روس
روسی فوج کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا ہے کہ ان کی فوج بحر متوسط میں موجود جنگی جہازوں سے #شام میں انتہا پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام "#داعش" کے ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنائے گی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اخبار "کومسوملسکایا برافدا" کے نامہ نگار نے روسی جنرل انڈریے کارٹا بولوف سے جب پوچھا کہ کیا #بحر_متوسط میں موجود ان کے جنگی جہاز ضرورت پڑنے پر شام کے اندر میزائلوں سے حملے کریں تو انہوں نے جواب دیا کہ "ہاں بالکل کریں گے"۔
خیال رہے کہ #روس اس سے قبل بحر قزوین سے شام اور #عراق میں شدت پسندوں کے خلاف کروز میزائلوں سے حملے کر چکا ہے۔ شام کے اندر داغے گئے میزائل عراق اور #ایران کی فضاء سے گذرے تھے۔
-
اسرائیل اور روس کے درمیان ہاٹ لائن کا قیام
اقدام کا مقصد شامی فضائی حدود میں طیاروں کے ممکنہ تصادم سے بچنا ہے
بين الاقوامى -
روس کی فوجی مداخلت بشارالاسد کو نہیں بچا سکے گی: اولاند
فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے کہا ہے کہ روس کی فوجی مداخلت بھی شامی صدر بشارالاسد ...
بين الاقوامى -
روس دہشت گردی مخالف جنگ میں ترکی کے ساتھ قریبی تعاون کو تیار
روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترکی کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف ...
بين الاقوامى