ایرانی عدالت نے سنی مبلغ کو سزائے موت دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

العربیہ نیوز چینل کے مطابق ایران کی سپریم عدالت نے 2009ء میں حراست میں لئے جانے والے ایک سنی مبلغ کو سزائے موت دینے کی تصدیق کر دی ہے۔

ایرانی عدالت نے 2012ء میں پہلی بار سزا پانے والے مبلغ شہرام احمدی کے حوالے سے آخری فیصلہ 25 اکتوبر کو سنایا تھا۔ احمدی کو تہران کی بدنام زمانہ ایون جیل میں 33 ماہ تک قید تنہائی میں رکھا گیا اور اس کے بعد انہیں کرج شہر کے قریب واقع رجائی شہر جیل میں منتقل کردیا گیا تھا۔

ان کو حراست کے دوران دو اور جیلوں میں بھی رکھا گیا تھا۔

اس سے پہلے 2012ء میں شہرام کے چھوٹے بھائی بہرام احمدی کو پانچ دیگر سنی مبلغوں کے ساتھ سزائے موت دی جا چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں