داعش نے برطانیہ کے لئے نئی دھمکی آمیز وڈیو جاری کردی
دولت اسلامیہ عراق وشام "#داعش" نے ایک وڈیو میں #برطانیہ کو دھمکی دی ہے کہ وہ اس کے پانچ جاسوسوں کو قتل کردے گی۔ داعش کا دعویٰ ہے کہ ان پانچ افراد کا تعلق داعش کے خلاف قائم عالمی اتحاد سے ہے۔
دہشت گرد گروپوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے "سائٹ" انٹیلی جنس گروپ کے مطابق اس وڈیو میں داعش کی خلافت کے دارالحکومت #الرقہ میں پانچ افراد کو زیر حراست دیکھا جاسکتا ہے جو کہ جاسوسی کے جرم کا اعتراف کررہے ہیں۔
برطانوی وزارت خارجہ نے ایک جامع بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے "ہمیں اس وڈیو کا علم ہے اور اس کے مواد کا جائزہ لیا جارہا ہے۔"
اس وڈیو میں ایک داعشی جنگجو انگریزی زبان میں برطانوی وزیر اعظم #ڈیوڈ_کیمرون کی جانب سے داعش کو مقابلے کی دھمکی پر ان کا مذاق اڑاتے ہے اور انہیں "بے وقوف" قرار دیتا ہے۔
داعش کے زیر حراست پانچ افراد کے اعترافی بیانات سے ان کی شہریت کا اندازہ نہیں ہوتا ہے مگر ان میں سے ایک شخص نے #امریکا کی سربراہی میں #عراق اور #شام میں داعش کے خلاف سرگرم عالمی اتحاد سے تعلق کا حوالہ دیا تھا۔
وڈیو میں بتایا گیا ہے کہ یہ اشخاص رقہ میں بسنے والے افراد کے معمولات زندگی کی تصاویر اور وڈیوز کو ترکی بھیج رہے تھے یا علاقے میں داعشی جنگجوئوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھ رہے تھے۔
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانچ محروسین کو نارنجی رنگ کے جمپ سوٹ پہنا کر نقاب پوش جنگجوئوں کے سامنے گھٹنوں کے بل پر بٹھایا گیا ہے۔ ان مسلح افراد نے فوجی وردیاں پہن رکھیں ہیں اور سب پستولوں سے مسلح ہیں۔
ان میں سے ایک جنگجو نے برطانوی لہجے میں انگریزی بولتے ہوئے کہا کہ" یہ ڈیوڈ کیمرون کے لئے ایک پیغام ہے۔" یاد رہے کہ برطانیہ داعش کے خلاف عالمی اتحاد کا حصہ ہے اس نے پچھلے سال دسمبر میں عراق کے ساتھ ساتھ شام میں بھی انتہا پسند گروپ پر بمباری شروع کردی تھی۔
جنگجو کا کہنا تھا کہ "جو کیمرون کے جھنڈے تلے" داعش کے خلاف جنگ میں حصہ لینا چاہتے ہیں انہیں اپنے آپ سے سوال کرنا چاہئیے ہے کہ اگر وہ داعش کے ہاتھ لگ گئے تو ان کا کیا حال ہوگا؟
اس نے مزید کہا کہ ان پانچ افراد کے سر میں گولی مارنے سے قبل داعش برطانیہ کے خلاف جنگ کو مزید بڑھائے گی۔
-
داعش نے شمالی قفقاز میں فائرنگ کی ذمے داری قبول کر لی
عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے روس کے شورش زدہ علاقے شمالی ...
بين الاقوامى -
’داعش، عراقی فوج کو رمادی سے نہیں نکال سکتی‘
رمادی آپریشن کے لیے 16 ہزارعراقی فوجیوں کو تربیت دی گئی: اسٹیو وارن
مشرق وسطی -
داعش کے پروپیگنڈے کو سنسر نہ کرنے کی پانچ وجوہات
ہم مغرب میں رہنے والوں کو جب بھی اپنے کلچر یا طرز زندگی کے لئے کوئی خطرہ محسوس ...
سیاست -
داعش سے وابستہ سعودی جنگجو ہتھیار ڈال دیں : سفیر
خود کو حکام کے حوالے کرنے والوں سے رعایتی سلوک کیا جائے گا
مشرق وسطی -
ترکی : سالِ نو پر حملوں کی سازش،داعش کے دو مشتبہ جنگجو گرفتار
ترک پولیس نے دارالحکومت انقرہ میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش سے تعلق رکھنے والے دو ...
بين الاقوامى -
الانبار میں داعش کے متعدد سرکردہ کمانڈر مارے گئے
مہلوکین میں داعش کے خودساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کا قریبی مصاحب بھی شامل
مشرق وسطی