داعش کے خلاف جنگ میں سعودی، اماراتی فوج کی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اپنی خصوصی ٹاسک فورس کو داعش کے خلاف شامی اپوزیشن جنگجوؤں کے معرکہ میں شرکت اور الرقہ شہر کا قبضہ واگزار کرانے کے لئے بھیجیں گے۔

بروکسلز میں مذاکرات کے بعد آشٹن کارٹر نے بتایا کہ "ہم شام کے ان سنی عربوں کو بالخصوص موقع اور وسائل فراہم کریں گے کہ جو الرقہ شہر سمیت شام کے دیگر علاقوں کو داعش کے چنگل سے آزاد کرانا چاہتے ہیں۔

جمعہ کے روز مسٹر کارٹر نے متحدہ عرب امارات کے عہدیداروں سے ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای نے امریکی قیادت میں داعش کے خلاف اپنے فضائی حملے دوبارہ شروع کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ نیز جمعرات کے روز سعودی حکام نے بھی امریکی وزیر دفاع کو ایسے ہی یقین دہانیاں کرائی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں