.

یمن: جنرل علی مُحسن الاحمر نائب صدر نامزد

خالد بحاح سبکدوش، بن دغر وزیراعظم مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

#یمن کے سرکاری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صدرعبد ربہ #منصور_ھادی نے کابینہ میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ انہوں نے جنرل علی #محسن_الاحمر کو نائب صدر اور #احمد_عبید بن دغر کو وزیراعظم مقرر کیا ہے۔

العربیہ نیوز چینل کے ذرائع کے مطابق #خالد_بحاح کو نائب صدر اور وزیراعظم کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور وہ اب صدر کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

خیال رہے کہ یمن میں نائب صدر کا عہدہ حاصل کرنے والے جنرل علی محسن الاحمر سابق مںحرف صدر علی عبداللہ صالح کے گروپ سے مںحرف ہونے کے بعد حکومت سے آ ملے تھے۔ انہوں نے سنہ 2011ء میں علی صالح کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں عوام کی حمایت کی تھی۔ اس وقت وہ علی عبداللہ صالح کے نائب تھے۔ انہوں نے حوثیوں کے خلاف چھ سال تک جاری رہنے والی لڑائی میں علی صالح کی مدد کی تھی۔