ترکی اور اسرائیل تعلقات کی بحالی کے قریب !
ترکی کی وزارت خارجہ نے جمعے کے روز بتایا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے حوالے سے معاہدے کے سلسلے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق لندن میں ترکی اور اسرائیل کے مذاکرات کاروں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں آئندہ مقررہ ملاقات میں معاہدے کی حتمی تفصیلات وضع کرنے پر متفق ہوگئیں، یہ ملاقات جلد منعقد ہوگی۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کے نائب وزیر خارجہ فريدون سينيرلی اوگلو اور اسرائیلی وزیراعظم کے خصوصی نمائندے جوزف چخانوویر نے جمعرات کے روز لندن میں ملاقات کی۔
ترکی خطے میں اسرائیل کا قریب ترین حلیف تھا تاہم 2010 اسرئیلی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں دس ترک کارکنوں کی ہلاکت کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے تھے۔ فلسطینیوں کے حامی ان مذکورہ ترک کارکنوں نے غزہ پٹی پر مسلط محاصرہ توڑنے کی کوشش کی تھی۔
-
اسرائیل کے بیچوں بیچ امریکا کا خفیہ فوجی اڈہ
تل ابیب شہر کے اطراف میں ایک نسبتا وسیع مقام پر تیزی سے جاری تعمیر یقینا نظروں میں ...
بين الاقوامى -
ترکی : یورپ سے بے دخل مہاجرین کے لیے استقبالیہ مراکز
ترکی میں ہفتے کے روز متعدد ذمہ داران نے بتایا ہے کہ حکام یونان سے واپس کیے جانے ...
بين الاقوامى -
اسرائیل دو ریاستی حل کے لیے عزم کا مظاہرہ کرے: جو بائیڈن
یہودی آبادکاری کی پالیسی سے اسرائیل کے امن کے لیے عزم پر سوالات پیدا ہو رہے ہیں
بين الاقوامى