"فلائی دبئی" کا مسافر طیارہ گرنے کی وجہ !
آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ کے زیرانتظام ہوابازی کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ روس کے جنوب میں "فلائی دبئی" کے مسافر طیارے کا حادثہ انتہائی دشوار موسمی حالات میں پیش آیا۔ یہ بات حادثے کی تحقیقات کرنے والی مذکورہ کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہی گئی ہے۔
تحقیق کاروں کے بیان کے مطابق طیارہ زمین سے ٹکرانے سے چند منٹ قبل غیر مناسب طریقے سےہوا میں معلق رہنے کے بعد گر گیا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حادثے کے پیچھے کپتان کی غلطی ہے۔
تاہم بیان میں دونوں کپتانوں کو "کھلے انداز" سے مورود الزام نہیں ٹھہرایا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ کپتان مطلوبہ تجربہ رکھتے تھے اور انہوں نے مناسب طور تربیت بھی حاصل کر رکھی تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کاک پٹ کے اندر کی صورت حال اور دونوں کپتانوں کے افعال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
بیان کے مطابق عملے نے لینڈنگ کو مسترد کرتے ہوئے معلق رہنے کا فیصلہ کیا اور جب طیارہ 900 میٹر کی بلندی پر پہنچا تو اچانک اس کا کنٹرول سسٹم رک گیا جس کی وجہ سے طیارے کا اگلا حصہ زمین کی طرف ہوگیا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طیارے کی دم جس زاویے پر تھی اس کے سبب طیارہ تیزی کے ساتھ نیچے آیا اور دونوں کپتان اس کا کنٹرول کھو بیٹھے۔
-
فلائی دبئی کے پائیلٹوں کے ''آخری الفاظ'' کیا تھے؟
آخری پرواز پر جانے والا قبرصی پائیلٹ دنیا سے آخری سفر پر روانہ ہوگیا
ایڈیٹر کی پسند -
عراق کے لئے اماراتی فضائی کمپنیوں کی پروازیں معطل
'فلائی دبئی' کے جہاز پر بغداد میں ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی
مشرق وسطی -
اماراتی مسافر طیارہ روس میں گر کرتباہ، 60 مسافر جاں بحق
متحدہ عرب امارات کی نجی ایئرلائن 'فلائی دبئی' کا ایک مسافر بردار جہاز روس میں ...
مشرق وسطی