ایران عرب ممالک میں فرقہ واریت کے بیج بو رہا ہے: سعودی عرب
#سلامتی_کونسل میں #سعودی_عرب کے مستقل مندوب #عبداللہ_المعلمی نے کہا ہے کہ #ایران کی جانب سے عرب ممالک میں #فرقہ_واریت کی خطرناک سازشیں جاری ہیں۔ #تہران کی جانب سے دہشت گرد گروپوں، عسکری ملیشیاؤں اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر سرگرم عناصر کی مدد اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران عرب ممالک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے سعودی سفیر نے کہا کہ ایران کی جانب سے #یمن میں باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
عبداللہ المعلمی نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران کہا کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے۔ عالمی برادری کو بھی دہشت گردی کی تمام اقسام سے لڑنے اور اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے بھرپور تعاون کرنا ہوگا۔
-
سائبر حملے ایران کے میزائل حملوں سے بڑا خطرہ ہیں: امریکا
#امریکا نے میزائل ڈیفنس اور دیگر اداروں پر ہونے والے تازہ سائبر حملوں پر گہری ...
بين الاقوامى -
مسلح بلوچی تنظیموں کی سرگرمیاں.. ایران گہری تشویش کا شکار
ایران نے ملک میں مسلح بلوچی تنظیموں کی ان بڑھتی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا ...
بين الاقوامى -
شام میں روسی مداخلت ایران کی مرہون منت !
یرانی اخبار "کیھان" کے مطابق شام میں روس کی مداخلت درحقیقت ایران کی جانب ...
مشرق وسطی