مصر متنازعہ علاقوں کے تصفیے کے لیے مذاکرات کرے:سوڈان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سوڈان کی وزارت خارجہ نے پڑوسی ملک مصر سے کہا ہے کہ وہ دو سرحدی علاقوں پر تنازعے کے تصفیے کے لیے بات چیت کرے۔

سوڈان اور مصر کے درمیان ایک عرصے سے دو علاقوں حلیب اور شالتین کی ملکیت پر تنازعہ چلا آرہا ہے۔یہ دونوں علاقے بحراحمر کے نزدیک واقع ہیں۔سوڈان کی جانب سے یہ مطالبہ مصر سے دو جزائر کی ملکیت کی سعودی عرب کو منتقلی اور واپسی کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔

سوڈانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''سوڈان عرب جمہوریہ مصر میں اپنے بھائیوں پر زوردیتا ہے کہ وہ اس تنازعے کو طے کرنے کے لیے آئیں اور براہ راست مذاکرات کے لیے مل بیٹھیں جیسا کہ انھوں نے سعودی عرب میں اپنے بھائیوں کے ساتھ معاملہ طے کیا ہے یا پھر بین الاقوامی ثالثی کے لیے تیار ہوجائیں''۔

سوڈان کی وزارت خارجہ نے مصر اور سعودی عرب کے درمیان تصفیے سے تحریک پر یہ مطالبہ کیا ہے۔وہ ماضی میں مصر سے حلیب اور شالتین کا انتظام سنبھالنے پر باقاعدہ احتجاج کرچکا ہے۔سوڈان کا موقف ہے کہ یہ دونوں علاقے 1956ء میں اس کی آزادی کے وقت سے اس کا حصہ ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں