’یو این‘ اجلاس میں جان کیری کی نواسی نانا کی گود میں!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عام طور پر کسی معمولی نوعیت کی میٹنگ میں بھی انتہائی مجبوری کے باوجود بچوں کو ساتھ رکھنا گوارا نہیں کیا جاتا مگر دنیا کی سپر پاور کے دبنگ وزیرخارجہ جان کیری نے یہ روایت توڑتے ہوئے یہ ثابت کیا ہے کہ دنیا کے مفلوک الحال، جنگ زدہ اور ظلم کے شکار بچوں کی انہیں پرواہ ہو نہ ہو کم سے اپنی آل اولاد کی انہیں گہری فکر دامن گیر ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ہوا یوں کہ کل جب نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے صدرمیں ماحولیاتی تحفظ کے حوالےسے ایک معاہدہ ہو رہا تھا جس کے لیے دنیا 175 ممالک کے مندوبین جمع تھے۔ ماحولیاتی معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے دنیا کی توجہ جان کیری کی طرف نہیں بلکہ ان کی گود بیٹھی ان کی دو سالہ نواسی کی جانب تھی جو اس اہم ترین عالمی اجلاس میں اپنے نانا کے ساتھ تھی۔ ننھی ھیگنسن کی یہ یاد گار تصویر عالمی ذرائع ابلاغ میں شائع ہوئی جسے سوشل میڈیا پر بھی پسند کیا گیا ہے۔

دوسالہ ایزابیل ڈوبز ھیگنسن کی والدہ اور جان کیری کی بیٹی الیکزنڈرا بھی اس اجلاس میں موجود تھیں مگروہ کسی اور مصروفیت کے باعث بچی کو نہیں سنبھال سکیں اور یہ نازک ذمہ داری بھی اپنے والد بزرگوار کے کندھوں پر ڈال دی تھی جو انہوں نے نہایت خوش اسلوبی سے نبھائی۔

یہاں یہ سوال اپنی جگہ پھر بھی موجود ہے کہ آیا جان کیری نے اس اہم ترین اجلاس میں اپنی نواسی کوساتھ کیوں اٹھائے رکھا؟ شاید جان کیری عالمی برادری کو یہ پیغام دینا چاہتے ہوں کہ عالمی ماحولیاتی تحفظ کے لیے ہمیں اپنی نئی نسل کو بھی اسی طرح تحفظ دینا ہوگا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ انہوں نے عالمی ماحولیاتی سمجھوتے پردستخط ثبت کرنے کے فوری بعد اپنی نواسی کی پیشانی پرایک عدد بوسہ بھی ثبت کردیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں