پیرس کے خطرناک مجرم کو جیل میں فون کی 'سہولت'؟

چھ مہینوں تک جیل سے باہر ساتھیوں سے مسلسل رابطے میں رہا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

دہشت گردی کی پاداش میں قید فرانس کا ایک سرکردہ مجرم چھ ماہ تک جیل سے باہر اپنے ساتھیوں کے ساتھ فون پر رابطے میں رہا۔

اس امر کا انکشاف فرانسیسی اخبار "لفیگرو" نے اپنی حالیہ اشاعت میں کیا ہے۔ اخبار کے مطابق رابطوں کا یہ سلسلہ 13 نومبر کو پیرس میں ہونے والے خونریز حملوں کے بعد پراسرار طور پر ختم ہو گیا۔

پیرس کے نواح میں چرچ حملے اور فرانسیسی خاتون کے قتل کے مجرم سید احمد غلام نے دوران اسیری کسی طرح موبائل فون حاصل کر لیا تھا جس کی مدد سے وہ چھ ماہ کر بغیر کسی روک ٹوک جیل سے باہر اپنے ساتھیوں سے مسلسل رابطے میں رہا۔

'لیفگرو' کے مطابق حکام نے احمد غلا م کے زیر استعمال فون کی 'سم' قبضے میں لے لی ہے جس سے انہیں اہم معلومات تک رسائی میں مدد ملی ہے۔ ان معلومات میں پیرس حملوں میں ملوث افراد سے متعلق اہم باتیں بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں