صادق خان امریکا داخلے کی پابندی سے مستثنیٰ ہیں: ٹرمپ
امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے صدر منتخب ہونے کی صورت میں مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر عارضی پابندی کا لندن کے نو منتخب مسلمان میئر صادق خان پر اطلاق نہیں ہوگا اور انھیں استثنیٰ حاصل ہوگا۔
امریکی روزنامے 'دا نیویارک ٹائمز' سے بات کرتے ہوئے ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "اس پابندی سے کئی لوگ مستثنیٰ ہوں گے۔"
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ''مجھے صادق خان کے منتخب ہونے پر خوشی ہوئی ہے۔آپ کو ہمیشہ عملی مثال بننا چاہیے۔ اگر وہ (صادق خان) بطور میئر اچھا کام کرتے ہیں تو یہ ایک بہت اچھی چیز ہوگی۔"
ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے سال پیرس اور کیلی فورنیا میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر عارضی پابندی عاید کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ اس موقع پر مسلم اور انسانی حقوق کے گروپوں، ٹرمپ کے حریف امیدواروں اور ان کی اپنی ری پبلکن پارٹی نے ان کی اس تجویز کو تفرقہ پرور، نقصان دہ اور امریکی روایات کے برعکس قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
لندن کے نومنتخب میئر صادق خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ '' ان کی حریف کنزرویٹو پارٹی نے خوف اور بے جا تنقید کا سہارا لیتے ہوئے مختلف نسلی اور مذہبی گروپوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ہتھکنڈا ہے۔"
-
ٹرمپ ایک چھوٹے اور بُرے آدمی ہیں : فرانسیسی وزیراعظم
فرانسیسی وزیراعظم مانوئیل والز نے امریکی صدارتی انتخابات میں ممکنہ ریپبلکن ...
بين الاقوامى -
جان کیسیچ دستبردار؟ شعلہ بیان ٹرمپ کے لیے میدان صاف
امریکا کی ریاست اوہائیو کے گورنر جان کیسیچ نے اپنی صدارتی مہم معطل کردی ہے اور وہ ...
بين الاقوامى -
اسلام دشمنی کے باوجود ٹرمپ ایران کا پسندیدہ امیدوارکیوں؟
ڈونلڈ ٹرمپ اور احمدی نژاد میں کیا قدریں مشترک ہیں؟
بين الاقوامى