عراق:امریکی فضائی حملے میں داعشی کمانڈر تین ساتھیوں سمیت ہلاک
امریکی وزارت دفاع نے اپنے ایک تازہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ عراق کے صوبہ الانبار میں داعش کے مقامی کمانڈر اپنے تین ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق محکمہ دفاع کے ترجمان پیٹر کک نے بتایا کہ چھ مئی جمعہ کو الانبار میں داعش کے مقامی کمانڈر ابو وھیب کو بغیر پائلٹ کے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں داعشی کمانڈر اپنے تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ مقتول کمانڈر ابو وھیب الانبار میں تنظیم کے عسکری امور کا انچار بتایا جاتا ہے۔ داعش کی جانب سے جاری کردہ ویڈیوز میں ابو وھیب کو بھی یرغمالیوں کو ہلاک کرتے دکھایا گیا ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الانبار میں داعشی دہشت گرد کی ہلاکت اہم پیش رفت ہے۔ امریکا اور اتحادی داعشی دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے حملے جاری رکھے گا۔
پیٹر کک کا کہنا تھا کہ ابو وھیب اور اس کے تین ساتھیوں کو اس وقت ایک فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک گاڑی پر الانبار میں سفر کررہے تھے۔ تاہم ترجمان نے جائے وقوعہ کی نشاندہی نہیں کی اور نہ ہی اس کارروائی کی مزید تفصیلات بتائی ہیں۔
خیال رہے کہ امریکا کی قیادت میں گذشتہ سال سے شام اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری ہیں جن میں اب تک تنظیم کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔
-
یو اے ای : داعش کے خودساختہ امیر کو عمرقید کی سزا
متحدہ عرب امارات میں ایک اعلیٰ عدالت نے داعش کے مقامی خودساختہ امیر کو دہشت گردی ...
بين الاقوامى -
داعش کے خلاف جنگ میں "عالمی اتحاد" کی سپورٹ حاصل نہیں: ایردوآن
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے داعش کے خلاف برسرجنگ بین الاقوامی اتحاد پر الزام ...
مشرق وسطی -
عراق: فضائی حملے میں داعش کا جنگی منصوبہ ساز ہلاک
تازہ لڑائی میں موصل میں 17 دہشت گرد ہلاک، پٹرول پمپ تباہ
مشرق وسطی