عراقی شیعہ ملیشیا کے راکٹوں پر مصلوب النمر کی تصاویر
حکومتی سرپرستی میں مذہبی منافرت پھیلانے کی سازش
عراقی فوج اور اس کی حامی شیعہ ملیشیا حشد الشعبی نے صوبہ الانبار کے فلوجہ شہر میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی داعش کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے مگر اس آپریشن میں حشد الشعبی کے زیراستعمال راکٹوں پر سعودی عرب میں پھانسی پانے والے دہشت گرد نمر النمر کی تصاویر اور نام لکھا گیا ہے۔ مبصرین کے خیال میں عراقی حکومت کی زیر نگرانی ہونے والے اس آپریشن میں متنازع نام اور تصاویر کی موجودگی اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ عراقی حکومت آپریشن کی آڑ میں مذہبی منافرت کو ہوا دے رہی ہے۔
الحدث ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دکھائے گئے راکٹوں پر النمر لکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بعض راکٹوں پر نمر النمر کی تصویر بنائی گئی ہے۔
ادھر حشد الشعبی نے اپنی آفیشل ویب سائیٹ پر بھی متنازع نوعیت کے نعروں کے ساتھ فلوجہ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تازہ نعرہ ’’ امام القائم کے ظہور تک ہم اپنی قوت مجتمع کرتے رہیں گے‘‘ شایع کیا گیا ہے۔ حشد الشعبی نے اسی نعرے کےساتھ عراقی فوج اور دیگر فورسز کے ساتھ مل کر فلوجہ سے داعش کو مار بھگانے کا آپریشن شروع کیا ہے۔
خیال رہے کہ عراقی فوج کے ساتھ لڑنے والی شیعہ ملیشیا حشد الشعبی پر الزام رہا ہے کہ اس نے تکریت، صلاح الدین، دیالی اور الانبار کے علاقوں میں آپریشن کے دوران عام شہریوں کو پکڑنے کے بعد انہیں نہایت بے رحمی سے قتل کیا، ان کے گھروں، مساجد اور اسکولوں کو آگ لگا کر نذرآتش کیا گیاتھا۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم "ایمنسٹی انٹرنیشنل" کی رپورٹ کے مطابق حشد الشعبی نامی شیعہ ملیشیا سنی مسلک کے شہریوں کے وحشیانہ قتل عام کی مرتکب ہو رہی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ عراق میں متوازی طورپر فوج کے ہمراہ لڑنے والی حشد الشعبی نے بغداد اور دوسرے شہروں میں بھی سنی شہریوں کو اغواء اور قتل کرنا شروع کر رکھا ہے اور حشد الشعبی کے جنگجو چن چن کر سنی شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
انسانی حقوق کی دوسری عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھی عراق میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک میں سرگرم فوج کے حامی گروپ جنگی جرائم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ فلوجہ اور دوسرے شہروں میں داعشی کی سرکوبی کی آڑ میں ایران نواز حشد الشبعی اور دوسرے گروپ اہل سنت مسلک کے باشندوں کا قتل عام کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
-
نمر النمر کے بارے میں چشم کشا حقائق پہلی بار منظر عام پر
باغی کو بھی خادم الحرمین الشریفین نے سوشل سیکیورٹی سے محروم نہ کیا
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب میں 47 دہشت گردوں کو سزائے موت دے دی گئی
موت کی سزا پانے والوں میں مبلغ نمر النمر اور فارس الشویل بھی شامل ہیں
مشرق وسطی -
عراق میں بھی پاسداران انقلاب فورس تشکیل دینے کا ایرانی مطالبہ
ایران نے اپنے ہاں قائم پاسداران انقلاب کی طرز پر عراق میں بھی ایسی ہی ایک طاقت ور ...
بين الاقوامى