اسپین میں انتہاپسندی کے فروغ کے الزام میں پاکستانی گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسپین کی پولیس نے سوشل میڈیا پر شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لیا ہے، جس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

میڈریڈ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے شول میڈیا پر انتہا پسندانہ نظریات کے فروغ میں ملوث پاکستانی شہری کو بارسلونہ شہر سے گرفتار کیا۔

حراست میں لیے گئے پاکستانی کے سوشل میڈیا کی ویب سائیس پر بنے صفحات پر شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد گروپوں بالخصوص دولت اسلامی ’داعش‘ کی حمایت میں مواد پوسٹ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پچھلے چند ماہ کےدوران شدت پسندوں سے رابطوں کے شبے میں 24 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے جن میں بعض غیرملکی بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں