محافظ کی ہلاکت کے بعد شامی خاتون اول پہلی بار منظرعام پر
شام کے صدر بشار الاسد کی اہلیہ کے ایک مقرب خاص اور ذاتی محافظ کی 4 جون کو قاتلانہ حملے میں ہلاکت کے بعد اسماء الاخرس کو پہلی بار منظرعام پر دیکھا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ذاتی محافظ کی ہلاکت کے بعد اسماء الاخرس منظر عام پر نہیں آئیں۔ گذشتہ روز شامی ایوان صدر کے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر بنے صفحے پر انہیں دیکھا گیا۔
ایوان صدر کے فیس بک صفحے پر جاری کردہ اسماء الاخرس کی تصویر میں انہیں حلب سے آئے میاں بیوی کے ساتھ ملاقات کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس موقعے پر دونوں خواتین نے سیاہ لباس زیب تن کر رکھا ہے۔
چار جون 2016ء کو دمشق کی ایک شاہراہ عام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان کے ذاتی محافظ علاء مخلوف ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد اسماء الاخرس بھی روپوش ہوگئی تھیں۔
اسماء الاخرس حلب سے تعلق رکھنے والے دو میاں بیوی سے بات کرتے ہوئے ان کے ہلاک ہونے والے بچوں کی تصاویر بھی دیکھ رہی ہیں۔
ایوان صدر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حلب میں دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین عمر اور ام عزیزہ نے بتایا کہ انہوں نے وطن کی سربلندی اور وقار کے لیے اپنے بچوں کی جانوں کی قربانی پیش کی ہے۔
اس سے قبل اسماء الاخرس کو اپنے شوہر [بشارالاسد] کے ہمراہ ذاتی محافظ علاء مخلوف کی تدفین کے موقع پر ایک تعزیتی تقریب میں دیکھا گیا تھا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسماء الاخرس کی تصویر کچھ دیر تک ’ایوان صدر‘ کے فیس بک صفحے پر پوسٹ رہی جس کے بعد اسے وہاں سے ہٹا دیا گیا تھا مگر یہ تصویر اس سے متصل تفصیلات دوسری ویب سائیٹس پر دستیاب ہیں۔
-
شام: بشار الاسد کی اہلیہ کا ذاتی محافظ ہلاک
شامی حکومت کے زیرانتظام میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسماء ...
مشرق وسطی -
شام: کرنل سمیت کئی ایرانی فوجی بشار الاسد پر قربان
ایران کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ پاسداران انقلاب کے کرنل کے عہدے کے ایک افسر ...
بين الاقوامى -
ہسپتالوں کا بھانڈا پھوڑنے پر بشار حکومت کا "ہمنوا" زیرِ تفتیش
کچھ عرصہ قبل شامی صدر بشار الاسد نے اپنے ان حامیوں کو "وال کلاک" کے ...
مشرق وسطی