شام: کرنل سمیت کئی ایرانی فوجی بشار الاسد پر قربان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایران کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ پاسداران انقلاب کے کرنل کے عہدے کے ایک افسر سمیت متعدد فوجی شام کے شمالی شہر حلب میں صدر بشار الاسد کے دفاع میں لڑتے ہوئے باغیوں کے حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایران کی ’اہل بیت‘ خبر رساں ایجنسی کی مطابق جمعرات اور جمعہ کے ایام میں جنوبی حلب میں لڑائی کے پاسداران انقلاب کے آرمرڈ بریگیڈ کے "الرضا" بٹالین‘‘ سے تعلق رکھنے والے کرنل علی منصوری کئی دوسرے فوجیوں سمیت ہلاک ہوئے۔ مقتول کرنل منصوری کا آبائی تعلق ایران کے شہر نیشا پور سے بتایا جاتا ہے۔

کرنل علی منصوری حالیہ چند ایام میں شام میں ہلاک ہونے والے پانچویں سینیرایرانی افسر ہیں۔ اس سے قبل جیش الفتح نامی ایک عسکری گروپ نے جنوبی حلب میں اسدی فوج کے ٹھکانوں القراصی اور خلصہ کے مقامات پر لڑائیوں میں کئی ایرانی فوجیوں اور افسروں کو ہلاک کردیا تھا۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ دو روز کے دوران شام میں ہلاک ہونے والے ایرانی فوجیوں کی شناخت مہدی نظری، احمد مکیان، رضا خرمی، مہدی طھماسبی، افغان ملیشیا "فاطمیون" سے وابستہ رستم رضائی، علی جعفری اور سید حکیم حسینی کے ناموں سے شناخت کی گئی ہے۔

قبل ازیں شام کے محاذ جنگ پر صدر بشار الاسد پر قربان ہونے والوں میں کرنل ابراہیم عشریہ، بریگیڈیئر رضا رستمی مقدم، فرسٹ لیفٹیننٹ قدر عبدیانی، جہانگیر جعفری نیا اور ریٹائرڈ فوجی محمد زلقی کے نام سامنے آئے تھے۔

یہ ہلاکتیں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب گذشتہ جمعرات کو ایران، شام اور روس کے مندوبین پر مشتمل سہ فریقی اجلاس بھی تہران میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں شام کے متنازع صدر بشارالاسد کی مدد جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کی گئی ہے۔ اس اجلاس میں حلب میں شامی باغیوں کو اسلحہ کی رسد روکنے اور شہر پرحکومتی کنٹرول قائم کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں