واشنگٹن: سعودی نائب ولی عہد کی جان کیری سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے واشنگٹن میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے اور ان سے سعودی عرب، امریکا تعلقات اور اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی نائب ولی عہد امریکا کے دورے پر سوموار کو واشنگٹن پہنچے تھے۔ان کی جان کیری سے ملاقات سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں فریق یمن اور شام میں ہونے والی پیش رفت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے واشنگٹن میں آمد کے موقع پر شاہ سلمان اسکالر شپ کا اعلان کیا اور کہا کہ اس کے تحت امریکا میں اس وقت زیر تعلیم 2628 سعودی طلبہ اور طالبات کو وظائف دیے جائیں گے۔

سعودی نائب ولی عہد اپنے دورے میں امریکا کے دوسرے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کریں گے اور ان سے سیاسی اور اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں