حماس سے ملاقاتیں جاری رہیں گی: ترک وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترکی خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کوششوں کے ضمن میں فلسطینی جماعت حماس کی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے گا اور یہ ملاقاتیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہیں۔

یہ بات ترک وزیر خارجہ مولود شاوس اوغلو نے بدھ کو ایک بیان میں کہی ہے۔ان کے اس بیان سے قبل یہ اطلاعات بھی سامنے آچکی ہیں کہ ترکی اور اسرائیل چھے سال کے بعد معمول کے تعلقات کی بحالی کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

یادرہے کہ اسرائیلی کمانڈوز نے 2010ء میں ترکی کے غزہ میں محصور فلسطینیوں کے لیے جانے والے بحری امدادی قافلے پر حملہ کردیا تھا جس کے بعد ترکی نے صہیونی ریاست سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔اسرائیلی کمانڈوز کے ترک امدادی جہاز ماوی مارمرا پر دھاوے کے نتیجے میں دس ترک کارکنان جاں بحق ہوگئے تھے۔

ترکی نے اس واقعے پر اسرائیل سے معافی ،مقتولین کے خاندانوں کو خون بہا دینے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ اسرائیل نے ترکی سے اپنے ہاں حماس کی سرگرمیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں