رمضان کا آخری عشرہ، حرم کے بالمقابل کمرے کا کتنا کرایہ؟
سعودی عرب میں حرمین شریفین کے قریب موجود ہوٹلوں کے کمروں کی قیمت عمرہ اور حج کے دنوں میں ویسے ہی عام کرائے سے زیادہ ہوتی ہے مگر رمضان کے آخری عشرے کے دوران کعبہ کا براہ راست منظر دکھانے والے کمروں کا کرایہ انتہائی بڑھ گئے ہیں۔
مسجد الحرام کے بالکل ساتھ موجود ہوٹل میں ایک بکنگ ایجنٹ کے مطابق حرم کی طرف کھڑکی رکھنے والے کمرے کا کرایہ 70 ہزار سعودی ریال سے دو لاکھ سعودی ریال تک پہنچ جاتا ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز سے ہی چند مٹھی بھر افراد ہی مسجد الحرام کی جانب کھڑکی رکھنے والے قیام کر سکے ہیں۔
رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران تمام مخیر حضرات مکہ کا رخ کرتے ہیں تاکہ دنیا ومافیہا کی پریشانیاں پیچھے چھوڑ کر پورے دل کے ساتھ عبادت کرسکیں۔ اس موقع پر ان افراد کی توجہ کھینچنے کے لئے ہوٹل مالکان بہترین سہولیات، فرنیچر اور تمام ضروریات زندگی کی موجودگی کو یقینی بناتے ہیں۔
ان تمام ہوٹلوں میں موجود کمروں کی بکنگ کا عمل بہت دن پہلے ہی مکمل ہوجاتا ہے۔ ان کمروں میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہوتے ہیں مگر ان میں اکثریت خلیجی ممالک کے شہریوں کی ہوتی ہے۔
-
نمازیوں اور معتمرین کی حرمِ مکی آمدورفت کے لیے 1500 بسیں
بسوں کے شور اور انسانوں کی سرگوشیوں کے بیچ تیزی سے اٹھتے قدم.. اس طرح مسجد حرام ...
من الحرمين -
حرم مکی کا سامنے کا حصہ کندہ کاری اور نقوش سے مُزیّن
حرم مکی کے سامنے کے حصے کا ڈیزائن اسلامی اور عصری طرز کا حسین امتزاج ہے۔ یہاں جس ...
من الحرمين -
حرم مکی کے مینار زائرین کی خصوصی توجہ کا مرکز
سعودی حکومت کی تیسری توسیع کے بعد مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کے میناروں کی مجموعی ...
من الحرمين