میری اہلیہ امریکا کی خاتون اوّل ہوں گی : ٹرمپ
امریکی ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کی شام کلفلینڈ (اوہایو) میں ریپبلکن پارٹی کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ، آئندہ نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں جیت کا وعدہ کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مختصر تقریر کے دوران اپنی اہلیہ میلانیا کو پیش کر کے کانفرنس کے شرکاء کو حیران کر دیا۔
ریپبلکن امیدوار کا کہنا تھا کہ "ہم ایک بڑی جیت حاصل کریں گے"۔ اس کے بعد اپنی اہلیہ کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ " خواتین و حضرات ، یہ میرے بہت بڑے فخر کی بات ہے کہ میں آپ لوگوں کے سامنے امریکا کی آئندہ خاتون اوّل کو پیش کررہا ہوں"۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری طور پر نام دیے جانے سے پہلے ہی کانفرنس میں آ کر روایات کو توڑ دیا۔ انہوں نے اس مجمعے سے خطاب کیا جو چند گھنٹے قبل ٹرمپ کی نامزدگی کے حوالے سے ملامت کے نعرے لگانے کے ساتھ ساتھ ممکنہ طور پر ان کی آواز سننے پر ناپسندیدگی کا اظہار کررہا تھا۔
-
مسلمانوں پر قدغنیں عاید کرکے ٹرمپ کیا چاہتے ہیں؟
امریکا میں قتل یا دہشت گردی کے کسی بھی واقعے کے بعد چاہے اس واقعے کا تعلق کسی بھی ...
بين الاقوامى -
برطانوی شہری کا ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ناکام
ایک برطانوی شہری کو ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے موقع پر اس وقت حراست میں لے لیا ...
بين الاقوامى -
صدر اوباما: ڈونلڈ ٹرمپ کی ''غیر محتاط گفتگو'' کی مذمت
ری پبلکن صدارتی امیدوارکی مسلمانوں سے متعلق گفتگو امریکی اقدار سے انحراف ہے
بين الاقوامى