داعش عالمی تنظیم بننے کے لیے کوشاں ہے : جان کیری
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے "داعش تنظیم کے ایک فرضی ریاست سے دہشت گردی کے عالمی نیٹ ورک" میں تبدیل ہونے سے خبردار کیا ہے۔ ان کا یہ انتباہ داعش تنظیم کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے ممالک کے وزراء دفاع کے اجلاس میں سامنے آیا۔
کیری کا کہنا ہے تھا کہ "یہ تنظیم جو گزشتہ عرصے کے دوران اپنے دو تہائی سے زیادہ جنگجو کھو چکی ہے ، دیگر علاقوں میں منتقل ہو کر نئے ارکان کو بھرتی کرنے کے لیے اپنی حکمت عمل بدلنے پر کام کرے گی"۔
امریکی وزیر خارجہ نے اتحاد میں شامل ممالک پر زور دیا کہ وہ معلومات کے تبادلے اور داعش کے خلاف برسرجنگ ہونے کے لیے نئے طریقے اختیار کرنے کو یقینی بنائیں۔ جان کیری کے نزدیک عراق میں موصل شہر کا واپس لیا جانا اس معرکے میں "فیصلہ کن تبدیلی کا نقطہ" ہے۔
-
امریکا کا حمایت یافتہ شامی گروپ داعش کا مقلد،12 سالہ فلسطینی بچے کا سرقلم
امریکا کے حمایت یافتہ شام کے ایک باغی گروپ نے بدھ کے روز اپنے ایک جنگجو کے ہاتھوں ...
مشرق وسطی -
داعش کے خلاف جنگ زیربحث.. شہزادہ محمد بن سلمان واشنگٹن میں
سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز امریکی ...
مشرق وسطی -
’داعش مخالف جنگ اور شامی اپوزیشن کی حمایت جاری رہے گی‘
عالمی برادری سے مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے: الجبیر
بين الاقوامى