یمنی فوج کا ابین میں القاعدہ جنگجوؤں کے خلاف سرچ آپریشن
یمن کی سرکاری فوج نے ابین گورنری اور اس کے متصل کئی دوسرے شہروں اور دیہات میں شدت پسند گروپ القاعدہ کے جنگجوؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کو یمنی فوج اور مزاحمتی ملیشیا ابین کے علاقوں العین، احور، لودر اور مودیہ میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ تین روز قبل یمنی فوج نے مزاحمتی ملیشیا کی معاونت سے ابین کے علاقوں زنجبار اور جعار پر کنٹرول حاصل کرتے ہوئے القاعدہ کو وہاں سے نکال باہر کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کی بھاری نفری ابین کے مختلف اطراف میں پھیل گئی ہے جہاں جنگجوؤں کا تعاقب کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی بچھائی بارودی سرنگوں کی صفائی کا عمل جاری ہے۔
یمنی فوج نے بدھ کے روز زنجبار کے مقام پر ایک خود کش حملہ بھی ناکام بنا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو خود کش بمباروں نے فوج کے ایک گروپ کی طرف بڑھنے کی کوشش کی مگر فوجیوں نے دونوں خود کش بمباروں کو روکنے کے بعد ان کی خود کش جیکٹیں ان سے چھین لیں جس کے نتیجے میں فوج کو دہشت گردی کے حملے سے بچالیا گیا۔
-
یمن : صنعاء میں ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر اتحادی بم باری
عرب فوجی اتحاد کے طیاروں نے یمن میں نہم کے علاقے میں حوثی ملیشیاؤں کے ایک لیڈر کے ...
مشرق وسطی -
یمن: سرکاری فوج اور مزاحمت کاروں کی نہم میں پیش قدمی
یمن میں عوامی مزاحمت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سرکاری فوج اور مزاحمت کار نہم کے ...
مشرق وسطی -
یمن: تازہ لڑائی میں حوثی لیڈر سمیت 100 باغی ہلاک
یمن میں جاری تازہ لڑائی کے دوران زمین اور فضائی حملوں میں کم سے کم ایک سو باغی ...
بين الاقوامى