سعودی سرحد کے قریب دسیوں یمنی باغی ہلاک
سعودی عرب کے ساحلی شہر جازان کے قریب سعودی فورسز کی کارروائی میں یمن کے حوثی باغی گروپ اور مںحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے دسیوں جنگ جو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
’العربیہ‘ کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق یمن سے باغیوں کی بڑی تعداد نے نجران کے بالمقابل پہاڑی علاقوں سے سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش کی جس پر فورسز نے یمنی باغیوں پرحملہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے یمنی باغیوں کی دراندازی کی ایک بڑی سازش ناکام بنا دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ باغیوں اور سعودی فورسز کے درمیان جھڑپیں کئی گھنٹے تک جاری ہیں۔ آخر کارجنگجو واپس فرار ہونے پرمجبور ہوگئے۔ کارروائی میں دسیوں جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔
-
یمن : ریپبلکن گارڈز کا افسر اور دو حوثی کمانڈر ہلاک
یمن کے دارالحکومت صنعاء میں نامعلوم مسلح افراد نے سابقہ ریپبلکن گارڈز فورسز ...
مشرق وسطی -
حوثی باغیوں نے علی صالح کے وفادار 15 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا
ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے معزول صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ...
بين الاقوامى -
اتحادی فوج کے حملے میں نجران میں 64 حوثی باغی ہلاک
حوثیوں نے علی صالح کے 11 وفاداروں کے سرقلم کردیے
بين الاقوامى