پاکستان میں مجرمانہ دہشت گردی پر جامعہ الازھر کی مذمت
مصر کی سب سے بڑی دینی درسگاہ جامعہ الازھر نے کل پاکستان کے شہر مردان کی کچہری میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جامعہ الازھر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی تازہ واردات مجرمانہ دہشت گردی کا حصہ ہے۔ جامعہ الازھر اس مجرمانہ دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز مردان میں ایک کچہری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد شہید اور 50 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔
جامعہ الازھر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد کسی دین اور مذہب کے تابع نہیں اور نہ اسلام اس طرح کی مجرمانہ سرگرمیوں کی اجازت دیتا ہے۔ دہشت گردی اسلام سمیت تمام آسمانی مذاہب کی تعلیمات کے خلاف ہے۔
مصر کی عالمی درسگاہ کی طرف سے عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھام میں پاکستان سمیت دنیا کے دوسرے ملکوں کےساتھ مل کر کام کریں اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔
-
مردان کچہری دہرے بم دھماکوں سے گونج اٹھی، 12 افراد جاں بحق
خودکش بمبار نے گرینیڈ پھینکنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑالیا، 52 زخمی ہسپتال منتقل
پاكستان -
پشاور: ورسک ڈیم کے قریب مسیحی کالونی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں دہشت گرد ہلاک کردئیے
پاكستان -
پشاور: سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکا، 15 ہلاکتیں
پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور میں بدھ کی صبح ایک بس میں ہونے والے دھماکے سے ...
پاكستان