سمجھوتوں میں خلیج اور جہاز رانی کی سکیورٹی کی ضمانت شامل ہونا چاہیے : جی سی سی
سکیورٹی اور استحکام کی ضمانت دینے کی اہمیت پر خلیجی زور
خلیج تعاون کونسل نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی تمام کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے اور سکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنانے اور اہم سمندری گزرگاہوں میں جہاز رانی کی آزادی برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
یہ موقف آج جمعرات کو بحرین کے دارالحکومت منامہ میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان مشترکہ وزارتی اجلاس کے دوران سامنے آیا۔ اجلاس میں ایرانی معاملے کی تازہ ترین صورت حال اور دونوں فریقوں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری پر توجہ مرکوز کی گئی۔
کونسل نے واضح کیا کہ اجلاس میں علاقائی صورتحال میں پیش رفت اور ثالثی و کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا، جو امریکہ ایران مفاہمت کی یاد داشت سے متعلق معاملات کے تناظر میں ہو رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقائی سکیورٹی اور استحکام کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی بات کی گئی۔
خلیج تعاون کونسل نے زور دیا کہ کسی بھی علاقائی مفاہمت یا معاہدوں کو خلیجی ممالک کے سکیورٹی مفادات کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے،،، انھیں علاقائی استحکام کو مستحکم کرنے میں حصہ ڈالنا چاہیے تاکہ خطے کی سکیورٹی اور اس کے اقتصادی و ترقیاتی اثاثوں کا تحفظ ہو سکے۔
اجلاس میں کونسل کے رکن ممالک اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے طریقوں، موجودہ سکیورٹی اور سیاسی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مربوط کرنے اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی راستوں کی حمایت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ اجلاس ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطہ تیزی سے سفارتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ خلیجی ممالک کی جانب سے علاقائی معاملات کو حل کرنے کے لیے بات چیت اور سیاسی حل کو ترجیح دینے پر مسلسل زور دیا جا رہا ہے تاکہ طویل مدت کے لیے خطے کی سکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
-
"اونٹوں کو سدھانا"... سعودی صحرائی ورثے کو محفوظ کرنے والا ایک خانہ بدوشی پیشہ
اونٹ صدیوں سے جزیرہ نما عرب میں انسانی زندگی کا ایک لازمی حصہ رہے ہیں، نہ صرف نقل ...
مشرق وسطی -
سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، امریکہ سے مذاکرات پر تبادلہ خیال
سعودی عرب نے امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے تک پہنچنے کا خیر مقدم کیا
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں متوقع فیفا ورلڈ کپ ، پاکستان 4 لاکھ کارکنوں کی خدمات پیش کرنے کو تیار
پاکستان سعودی عرب میں متوقع اگلے ورلڈ کپ کے لیے چار لاکھ تک کارکنوں کی خدمات پیش ...
پاكستان