سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش،14 یمنی باغی ہلاک
سعودی عرب کی جوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران یمن کے حوثی اور علی صالح کے وفادار باغیوں کی سرحدی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دیتے ہوئے باغیوں کو بھاری جانی نقصان سے دوچار کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گذشتہ روز سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان کے القرن قصبے سے حوثی باغیوں کی بڑی تعداد نے سرحد عبور کرنے کی کوشش کی مگر سعودی سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے 14 باغیوں کو ہلاک کردیا جس کے نتیجے میں دراندازی کی سازش ناکام ہوگئی۔
العربیہ نیوز چینل کے نامہ نگار کے مطابق باغیوں نے سعودی عرب اور یمن کے درمیان سرحدی دراندازی کی متعدد بار کوشش کی۔ سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے ہلکے ہتھیاروں اور توپخانے سے باغیوں پر براہ راست اور بالواسطہ حملے کئے۔ آپریشن کوئی 11 گھنٹے جاری رہا۔ جس کے نتیجے میں کم سے کم چودہ باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
کارروائی میں سعودی سیکیورٹی فورسز کو کسی قسم کانقصان نہیں پہنچا ہے۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں یمن کے حوثی باغیوں اور علی صالح کے وفاداروں کی متعدد گاڑیاں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔
-
حوثی باغیوں کی عراقی ملیشیا''حشدالشعبی'' سے مدد کی درخواست
حال ہی میں یمن کے حوثی باغیوں کے ایک اعلیٰ اختیاراتی سیاسی اور عسکری کارندوں ...
مشرق وسطی -
یمن :تیل کے ذخائر پر قبضے کی لڑائی میں 26 ہلاک
صوبے مآرب میں صدر منصور ہادی کی وفادار فورسز اور حوثی باغیوں میں خونریز جھڑپیں
بين الاقوامى -
حوثی باغیوں کا مفتی کئی ساتھیوں سمیت فضائی حملے میں ہلاک
یمن میں آئینی حکومت کے خلاف سرگرم عمل ایران نواز حوثی گروپ کے مفتی عبدالرحمان شمس ...
بين الاقوامى