روس حلب پرحملے کے لیے بحری قوت مجتمع کررہا ہے: نیٹو
شمالی اوقیانوس کے فوجی اتحاد ’’نیٹو‘‘ کے ایک سینیر سفارت کار نے کہا ہے کہ مغربی انٹیلی جنس اداروں کو ملنے والی معلومات سے پتا چلا ہے کہ روس شام کے جنگ سے تباہ حال شہر حلب پر ایک بڑے حملے لیے بحری قوت مجتمع کررہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روس کا ایک جنگی بحری بیڑہ اور دیگر جنگی کشتیاں شام کے ساحل کی طرف روانہ کی گئی ہیں۔
غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق غالب امکان یہی ہے کہ روس مشرقی حلب پر فیصلہ کن اور انتہائی خوفناک حملے کے لیے بحری قوت مجتمع کررہا ہے۔
نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر نیٹو کے سفارت کار نے خبر رساں ادارے’رائیٹرز‘ کو بتایا کہ سرد جنگ کے بعد پہلی بار روس نے اپنا ایک بحری بیڑہ شمالی شام کے ساحل پر لنگر انداز کیا ہے جب کہ کئی جنگی جہاز البلصیق کے مقام پر پہنچائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روسی بحریہ کہ اس نقل وحرکت کا مقصد دوستانہ ماحول نہیں بلکہ روس حلب پر اپنی فتح کے جھنڈے گاڑنے کے لیے سمندر سے بڑے حملے کی تیاری کررہا ہے۔
-
حلب کے مشرقی حصے پر دوسرے روز بھی فضائی حملوں میں وقفہ
روسی اور شامی فضائیہ نے شمالی شہر حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر بدھ کو ...
مشرق وسطی -
روسی اور شامی فورسز نے حلب پر بمباری روک دی
روس اور شام نے شمالی شہر حلب پرمنگل سے عارضی طور پر فضائی حملے روک دیے ہیں جبکہ ...
مشرق وسطی -
حلب میں جمعرات کو8 گھنٹے کی جنگ بندی کا روسی اعلان
روسی حکومت نے کل سوموارکو ایک بیان میں کہاہے کہ روس اور شامی فوج پرسوں جمعرات کے ...
بين الاقوامى