ڈونلڈ ٹرمپ کا شامی اپوزیشن کی مسلح امداد بند کرنے کا اعلان

روس نے اسد رجیم کی مدد ترک نہ کی تو محاذ آرائی ہو گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف لڑنے والی اپوزیشن کی مسلح امداد بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ بشارالاسد کے خلاف سرگرم کئی عسکری گروپوں کے بارے میں معلومات نہیں ہیں کہ وہ کس کے ایماء پر جنگ لڑ رہے ہیں۔

امریکی اخبار ’’وال اسٹریٹ جرنل‘‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ شامی اپوزیشن کی مسلح مدد بند کر دے۔

نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ بشارالاسد کے خلاف لڑنے والے کئی اپوزیشن عسکری گروپ مجہول النسب ہیں۔ وہ امریکا کی مدد سے جنگ لڑرہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر روس نے بشارالاسد کی مدد ترک نہ امریکا ماسکو سے براہ راست محاذ آرآئی کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا بشارالاسد کے خلاف لڑ رہاہے جب کہ اسد رجیم داعش کے خلاف بھی جنگ کررہی ہے۔ داعش کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں