شہزادہ ہیری اور گلوکارہ ریھانا کا ایڈز کا ٹیسٹ
برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی گلوکارہ ریھانا نے جمعرات کے روز ایڈز (HIV) کا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ منفی آیا۔ یہ ٹیسٹ بحیرہ کیریبیئن پر واقع جزیرہ بارباڈوس میں ہوا جو دولت مشترکہ کے رکن ممالک میں شامل ہے۔
دونوں معروف شخصیات کے مطابق ایڈز کے انسداد کا عالمی دن منانے کے لیے یہ ایک مثالی طریقہ تھا۔
شہزادہ ہیری اور آبائی طور پر مذکورہ جزیرے سے تعلق رکھنے والی ریھانا ان دونوں بارباڈوس کے خود مختاری حاصل کرنے سے متعلق تقریبات میں شریک ہیں۔
ٹیسٹ کے لیے جس دوران خون کے نمونے حاصل کیے جار رہے تھے تو ریھانا نے مذاق کرتے ہوئے ہیری سے کہا کہ ٹیسٹ اتنا تکلیف دہ نہیں جتنا مجھے بتایا گیا تھا۔
شہزادہ ہیری مملکت متحدہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے دوسرے بیٹے ہیں۔ اُن کی والدہ شہزادہ چارلس کی پہلی اہلیہ ڈیانا اسپینسر تھیں۔
شہزادہ ہیری کا اپنے والد اور بڑے بھائی شہزادہ ولیم کے بعد برطانیہ کے تخت پر براجمان ہونے کی ترتیب میں تیسرا نمبر ہے۔
-
برطانوی اخبار شہزاد ولیم کی اہلیہ کیٹ کے فون ہیک کرتا رہا
عدالت میں کیٹ اور شہزادہ ہیری کے فون ریکارڈ ہونے کا پہلی مرتبہ انکشاف
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ؟
سعودی عرب میں وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ 2015 میں مملکت میں ایڈز کے 1191 نئے ...
مشرق وسطی -
ایران : قیدیوں کو ایڈز جیسے امراض کے سبب موت کا سامنا
ایران میں سیاسی قیدیوں نے ملک میں انسانی حقوق سے متعلق امور کے لیے اقوام متحدہ کی ...
بين الاقوامى -
خون کے نمونے کے بغیر ایڈز، کالے یرقان کی تشخیص ممکن
مصری فوج کے انجیئنرنگ ڈیویژن نے منفرد آلہ تیار کر لیا
بين الاقوامى -
ایران میں ایڈز کے موذی مرض میں اضافے پر انتباہ
ایرانی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں آبادی کی شرح میں تیزی سے ہونے والے ...
بين الاقوامى -
ایران میں ایڈز سے شفایاب کرنے والا پہاڑ دریافت!
ایران میں جہاں ایڈز جیسی موذی بیماری سرعت کےساتھ پھیل رہی ہے وہاں اس مرض کے ...
ایڈیٹر کی پسند