لیبیا:داعش کے ٹھکانے سے 266 جنگجوؤں کی لاشیں برآمد
داعش کے چنگل دسیوں شہری بازیاب
لیبیا میں اتحادی حکومت کی سیکیورٹی فورسز نے امدادی ادارے ہلال احمر کے کارکنان کی معاونت سے ساحلی علاقے الجیزہ میں شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے آخری ٹھکانے سے 266 شدت پسند جنگجوؤں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ ان جنگجوؤں کو لیبی فورسز نے حالیہ ایام میں ’بنیان المرصوص‘ آپریشن کے دوران ہلاک کیا تھا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’بنیان المرصوص‘ میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو ساحلی الجیزہ کالونی سے داعش کے آخری ٹھکانے کو بھی کلیر کرا لیا گیا ہے۔ اس دوران فورسز نے ہلال احمر کے کارکنان کی معاونت سے داعش کے 230 جنگجوؤں کی لاشیں برآمد کی گئیں جب کہ گذشتہ روز مجموعی طور پر داعشی جنگجوؤں کی 266 لاشیں قبضے میں لی گئی ہیں۔
میڈیا سینٹر نے سیکیورٹی فورسز نے داعش کے ہاتھوں یرغمال شہریوں کو چھڑانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔الجیزہ کالونی میں داعش کے ہاتھوں یرغمال شہریوں کی بازیابی کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں۔ داعش کے چنگل سے چھڑائے گئے شہریوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ان میں سے بعض یرغمالیوں کا تعلق افریقی ملکوں سے بتایا جاتا ہے۔
-
لیبیا: داعشی خاتون کے خود کش حملے کی ویڈیو
خود کش حملہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے دوران کیا گیا
بين الاقوامى -
لیبیا : دارالحکومت طرابلس میں متحارب ملیشیاؤں میں جھڑپیں
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں متحارب مسلح دھڑوں کے درمیان اتوار کو دوبارہ جھڑپیں ...
بين الاقوامى -
لیبیا میں غیرملکی فوجی مداخلت کا معاملہ زیرغور نہیں: جان کیری
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے واضح کیا ہے کہ لیبیا میں کوئی غیرملکی فوجی مداخلت ...
بين الاقوامى