ایرانی اور حزب اللہ کے جنگجو یمنی فوج نے دھر لئے
یمنی فوج نے ایرانی ماہرین سمیت لبنانی حزب اللہ کے متعدد جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس امر کا انکشاف یمنی شہر الجوف کے گورنر امین العکیمی نے کیا ہے۔
اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے الجوف کے گورنر کا کہنا تھا کہ "ہم نے ملک کی آئیںی حکومت کا تختہ الٹنے میں ملوث متعدد ملیشیاؤں کے ارکان سمیت ایرانی ماہرین اور حزب اللہ کے کارکنوں کو 'جنگی قیدی' بنایا ہے۔ گرفتار ہونے والے غیر ملکی مقامی باغیوں کو اہم معلومات سمیت یمن میں اپنا رسوخ بڑھانے کے طریقوں سے متعلق تربیت فراہم کر رہے تھے۔" باغیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ الجوف میں فوج کے ساتھ ان کے حالیہ تصادم کے موقع پر دیکھنے میں آیا۔
مسٹر العکیمی نے مزید بتایا کہ گورنری کے 80 فیصد علاقے کو ایسے باغیوں سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔ باغی ملیشیائیں الجوف کی مختلف شاہراوں اور رہائشی کالونیوں کے گرد بارودی سرنگوں کا جنگل چھوڑ کر فرار ہوئی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق شہر سے ایک لاکھ تیسہزار دھماکا خیز مواد پر مشتمل اسلحہ ملا ہے جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ باغی یمنی عوام سے بدلا لینا چاہتے ہیں۔
الجوف کے گورنر نے بتایا کہ باغیوں نے المقام الاول کے علاقے میں بارودی سرنگیں بچھائیں اور ہمیں بعض جگہوں سے 100 کلوگرام وزنی دھماکا خیز مواد ملا جو بڑے پیمانے پر شہریوں کو ہلاک کرنے کے لئے کافی تھا۔
-
نئی حزب اللہ کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے: یمن
ایران خطے میں نفرت کی سیاست بند کرے
بين الاقوامى -
یمن میں لبنانی حزب اللہ کے متعدد جنگجو گرفتار
یمن کے ذرائع ابلاغ نے مصدقہ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوج اور مزاحمتی فورسز ...
بين الاقوامى -
یمن میں اتحادیوں کی بمباری، حزب اللہ کے 3 ارکان ہلاک
یمن کی جنگ میں شریک لبنانی تنظیم حزب اللہ کی ملیشیاؤں نے اپنے 3 ارکان کے مارے جانے ...
بين الاقوامى -
بحرين، يمن اور عراق میں جنگجوؤں کو حزب اللہ کی تربیت کا انکشاف
یمنی حکومت کی جانب سے حوثی ملیشیاؤں کی حزب اللہ کے ہاتھوں تربیت کے ثبوت پیش کیے ...
مشرق وسطی -
یمن میں حزب اللہ اور ایران کے جنگجو مارے گئے، سعودی مشیر دفاع
سعودی وزیر دفاع کے فوجی مشیر بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری نے باور کرایا ہے کہ سعودی ...
مشرق وسطی -
ہم یمن میں حزب اللہ کا ایڈیشن نہیں چاہتے: سعودی سفیر
واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر عادل الجبیر کا کہنا ہے یمن میں کارروائی کا مقصد وہاں ...
بين الاقوامى