سفیرکا قتل شام میں قیام امن کی مساعی پر حملہ ہے: پوتن

’مشترکہ دشمن نے ترکی، روس تعلقات بگاڑنے کی ناکام کوشش کی‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

روسی صدر ولادی میر پوتن نے گذشتہ روز ترکی میں متعین اپنے سفیر کے قتل کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے شام میں دیر پا قیام امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انقرہ میں روسی سفیر کے قتل کے بعد سرکاری ٹی پر نشر ایک بیان میں صدر پوتن نے کہا کہ ہمارے سفیر کا قتل ترکی اور روس کے مشترکہ دشمن کی سازش ہے اور اس سازش کا ایک مقصد ترکی اور روس کے درمیان تعلقات کو خراب کرنا ہے۔ اس سازش کے نتیجے میں ترکی اور ایران کی مدد سے شام کے مسئلے کے حل کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔

صدر ولادی میر پوتن نے انقرہ میں اپنے سفیر کی ہلاکت کی خبر کےبعد ماسکو میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں دنیا بھر میں قائم روسی سفارت خانوں کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ ترکی میں سفیر کے قتل کی فوری تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جاننا چاہتے کہ ترکی میں ہمارے سفیر کے قتل میں کون کون ملوث ہے۔

وزیرخارجہ، فیڈریسن انویسٹی گیشن پولیس کے چیئرمین اور ڈائریکٹر انٹیلی جنس برائے خارجہ امور سیرگی نارچکن کے ہمراہ اجلاس کے دوران بات کرتےہوئے صدر پوتن نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ انقرہ میں ہمارے سفیر کا قتل ایک بزدلانہ اور اشتعال انگیز کارروائی ہے۔ اس کا مقصد ترکی اور روس کے دمیان تعلقات کو بگاڑنا اور شام میں دیر پا امن کی مساعی کو تباہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفیر کے قتل سے روس اور ترکی تعلقات متاثر ہوں گے اور نہ ہی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ متاثر ہوگی۔

خیال رہے کہ انقرہ میں متعین روسی سفیر کو گذشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ سفیر پر قاتلانہ حملہ انقرہ میں ایک نمائش میں شرکت کے دوران کیا گیا۔ واقعے کے بعد صدر ولادی میر پوتن اور ان کے ترک ہم منصب طیب ایردوآن کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت بھی ہوئی ہے۔ ترک صدر نے سفیر کے قتل کی جامع تحقیقات کرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں