چینی لڑکے کا ماں پر وحشیانہ انداز سے حملہ
چین میں ایک 10 سالہ لڑکے نے ماں کے تقدس کو شدید طور پامال کرتے ہوئے لاتوں کے ذریعے اپنی والدہ کی تواضع کر ڈالای۔ ایک مقامی آن لائن اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ شرم ناک واقعہ جنوبی شہر گوانگژو میں پیش آیا۔
چین میں سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل جانے والی وڈیو میں نیلی جیکٹ پہنا ہوا لڑکا اُچھل کر اپنی ماں کو لاتیں رسید کرتا نظر آرہا ہے۔ اس دوران لڑکے کی دادی نے جنونیت کا شکار پوتے کو روکنے کی کوشش کی تاہم کوئی فائدہ نہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق تینوں افراد شہر کے ایک ہسپتال میں موجود تھے۔ اس موقع پر ماں نے اپنے دس سالہ بیٹے سے کہا کہ ایک جائے عام ہے لہذا وہ یہاں اپنے موبائل پر نہ کھیلے۔ اس بات کو سنتے ہی بیٹے کا پارہ چڑھ گیا اور اس نے اچانک وحشیانہ پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 10 سیکنڈ کے اندر اپنی ماں کو کم از کم پانچ مرتبہ لاتیں ماریں۔
آن لائن اخبار کی خبر کے ذیل میں تبصرہ کرتے مخلتف افراد نے لڑکے کی اپنی ماں کے ساتھ بدتہذیبی اور گستاخی پر شدید ردعمل اور افسوس کا اظہار کیا۔
-
مصر : چین اور کوریا کو گدھے اور کتے برآمد کرنے کی منظوری
مصری حکام نے دس ہزار گدھے چین برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے علاوہ کتوں کی ...
بين الاقوامى -
چین میں عدلیہ نے کیسے انصاف کا خون کیا؟ جانئے
پھانسی پانے والے 'مجرم' کو 21 سال بعد عدالت نے بے قصور قرار دیدیا
بين الاقوامى -
عظیم دیوار چین اس طرح "ہائی وے" میں تبدیل ہو گئی
تقریبا چھ صدیوں پہلے تعمیر کی جانے والی عظیم دیوار ِ چین کا ایک حصہ کنکریٹ کی موٹی ...
ایڈیٹر کی پسند