سعودی فورسز نے یمن کی سرحد پر باغیوں کی فوجی گاڑی تباہ کردی
سعودی عرب کی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے یمن کی سرحد پر قطاع الحرث کے مقام پر یمنی باغیوں کی ایک مشکوک فوجی گاڑی پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد باغی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق قطاع الحرث کے مقام پر یمنی باغیوں کی ایک فوجی گاڑی سعودی سرحد کی طرف بڑھ رہی تھی۔ اس موقع پر سعودی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے باغیوں کی گاڑی تباہ کردی۔
قبل ازیں سعودی سیکیورٹی فورسز نے یمن کے حرض اور میدی ساحلی علاقوں میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
الحدث نیوز چینل کے نامہ نگار کے مطابق ان دونوں علاقوں پر گذشتہ ہفتے یمنی فوج نے کنٹرول حاصل کرلیا تھا مگر سوموار کے روز باغیں نے دوبارہ ان علاقوں کو چھیننے کے لیے حملہ کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ساحلی علاقوں میدی اور حرض میں باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یمنی باغیوں کی جانب سے ملیشیاؤں میں جبری بھرتی کے خوف سے ہزاروں شہری سعودی عرب کی سرحد کی طرف نقل مکانی کررہے ہیں۔ یمنی فوج اورعرب اتحادی فوج کے آپریشن کے نتیجے میں باغیوں کی ہلاکتوں نے حوثی شدت پسندوں کو ایک نئی مشکل میں ڈال دیا ہے اور وہ اب عام شہریوں کو جنگ کا ایندھن بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔ یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کی باغی بیوہ عورتوں کو لڑائی کے لیے بھرتی کر رہے ہیں۔
-
یمن : سعودی اتحاد کے حملے میں حوثیوں کی اسلحے کی دو کشتیاں تباہ
سعودی اتحاد نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں سالف کی بندر گاہ پر حوثی ملیشیا کی ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب یمن میں جنگ بندی کے لیے تیار
سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک یمن میں جنگ بندی پر اتفاق کے ...
بين الاقوامى -
مصر اور سعودی عرب شام اور یمن کے تنازعات پر بات چیت کریں گے
مصر کا اعلیٰ سطح کا ایک وفد آیندہ چند روزہ میں سعودی دارالحکومت الریاض کا دورہ کرے ...
مشرق وسطی