جنرل قاسم سلیمانی خطرناک عالمی دہشت گرد ہےِ: واشنگٹن ٹائمز
امریکی اخبار کا جنرل سلیمانی پر پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ
امریکا کے ایک موقر اخبار ’واشنگٹن ٹائمز‘ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم عسکری تنظیم ’فیلق القدس‘ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو انتہائی خطرناک اور دنیا سب سے بڑا دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اس پر پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واشنگٹن ٹائمز میں شائع کینتھ ٹیمرمن کی رپورٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جنرل سلیمانی کے اثاثوں پر پابندی عاید کرنے کے ساتھ فیلق القدس کے ساتھ مالی تعاون کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کے خلاف بھی کارروائی کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ سلیمانی پر عالمی سفری پابندیاں عاید کی جائیں اور فیلق القدس کو دہشت گرد گروپ قرار دے کر اسے بلیک لسٹ کیا جائے۔
جنرل سلیمانی کو عالمی دہشت گرد قراردینے کا سبب ان کا عراق، یمن اور شام میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کی سرپرستی کرنا ہے۔ اگرچہ سلیمانی کا دعویٰ ہے کہ وہ عرب ممالک میں انسداد دہشت گردی میں سرگرم ہیں مگرعملا وہ خود دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے ہوئے عرب ممالک کو کمزور کررہے ہیں۔
ادھر واشنگٹن انسٹیٹیوٹ نامی ایک تھینک ٹینک نے بھی جنرل سلیمانی کے خطرات پر انتباہ کرتے ہوئے بتایا سلیمانی لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ پر اپنا اثرونفوذ کس طرح بڑھا رہے ہیں۔
-
قاسم سلیمانی کا ماسکو کا دورہ.. اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی
امریکی نیٹ ورک "فوكس نيوز" نے امریکی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے ...
بين الاقوامى -
قاسم سلیمانی.. شام میں جرائم کی ایک تاریخ
ایرانی پاسداران انقلاب کے عسکری ونگ "القدس فورس" کا کمانڈر ایرانی جنرل ...
مشرق وسطی -
جنرل سلیمانی کی حلب میں موجودگی کا معاملہ سلامتی کونسل میں!
امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کی ’القدس‘ ملیشیا کے ...
مشرق وسطی