امریکا داعش سے نمٹنے کے لیے 68 ممالک کی کانفرنس بلائے گا
امریکا سخت گیر جنگجو گروپ داعش سے نمٹنے کے طریقوں اور حکمت عملی پر غور کے لیے اس ماہ اڑسٹھ ملکوں کی ایک کانفرنس بلائے گا۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اس کے میزبان ہوں گے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینیر عہدہ دار نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ وزارتی کانفرنس 22 اور 23 مارچ کو ہوگی اور اس میں امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ اور دوسرے اعلیٰ عہدہ دار شرکت کریں گے۔