برطانیہ:’خاتون آہن‘ کی فلائنگ کک نے دو مرد ڈھیرکردیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عام طور پرخواتین کا تعارف صنف نازک کے طور پرہوتا ہے اور انہیں لڑائی جھگڑے میں مردوں کی نسبت کم زور تصور کیا جاتا ہے مگر حال ہی میں برطانیہ کی ایک ’خاتون آہن‘ نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی لمحے میں دو مردوں اور خواتین کوبچھاڑ کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق برطانوی ذرائع ابلاغ میں ایک ویڈیو نشر کی جا رہی ہے جس کی ایک بقل العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بھی ملی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک خاتون کو تنازع پر مردو خواتین کے ساتھ الجھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں ایک خاتون فلائنگ کک مار کر ایک بھاری بھرکم شخص کو ایک دوسرے شخص پر گرادیتی ہے۔ دوسرا مرد اس کی طرف بڑھتا ہے تو وہ پھرتی سے اسے بھی فلائنگ کک کے ذریعے پچھاڑنے کے بعد کچھ خواتین کو بھی رگید رہی ہے۔ ویڈیو سے یہ تو معلوم نہیں ہوا کہ آیا اس خاتون کا مردوں کے ساتھ تنازع کیا تھا تاہم یہ واقعہ شہر کے ایک نائٹ کلب کے باہر اس وقت پیش آیا جب پولیس موقع پر موجود نہیں تھی۔ خاتون آہن کے تابڑ توڑ حملوں کے خوف سے ہاں پرموجود افراد بھی بیچ بچاؤ کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔ لگتا ہے کہ ویڈیو بنانے والا شخص بھی خود کو خطرے میں محسوس کرتا ہے اور وہ دوڑتے ہوئے اس واقعے کو اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کررہا ہے۔

برطانوی اخبار’ڈیلی میل‘ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو سے منسلک تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ایسکس شہر میں نائیٹ کلب کے باہر خاتون اور مردوں کے درمیان تصادم اس وقت ہوا جب خواتین آپس میں کسی بات پر الجھ پڑی تھیں۔ مردوں نے ان میں بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی تھی جو انہیں بہت مہنگی پڑی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی کے مقبول ہو رہی ہے اور اس پر ہزاروں افراد تبصرے کررہے ہیں۔ بعض لوگوں نے اس واقعے کو’ایسکس گرل‘ کا عنوان دیا ہے جس نے فلائنگ کک کے ذریعے دو طاقت ور مردوں کو ڈھیر کرکے سب کو حیران کردیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں