.

فرانس : جنوبی قصبے گراس میں اسکول میں فائرنگ ، متعدد افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس کے جنوبی قصبے گراس میں ایک ہائی اسکول میں جمعرات کے روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک مسلح شخص طوقویل ہائی اسکول کی عمارت میں گھس آیا تھا اور اس نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کے ایک ذریعے نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے اس واقعے کے بعد نیس شہر سے چالیس کلومیٹر مغرب میں واقع اس قصبے میں تمام اسکول بند کردیے ہیں۔

فرانسیسی وزیر داخلہ برنارڈ کازینیوف نے گراس میں فائرنگ کے کے بعد شمالی علاقے سوم کا اپنا دورہ مختصر کردیا ہے اور وہاں سے لوٹ آئے ہیں۔فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں جمعرات کے روز عالمی مالیاتی فنڈ کے دفاتر میں ایک خط میں بھیجا گیا دھماکا خیز مواد بھی پھٹا ہے۔