ترکی: دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی پر سات افراد زیر حراست
ترک پولیس نے اتوار کو ہونے والے ریفرینڈم کے موقع پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدگان میں دو افراد کا تعلق داعش سے ہے۔
ترک پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ ترکی میں افراتفری مچانے کے شبے میں چار ترک، دو شامی اور ایک تاجک باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دو ترک باشندوں کے بارے میں شبہ ہے کہ انہوں نے داعش کی صفوں میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
پولیس کے مطابق استنبول کے چار اضلاع میں چھاپوں کے دوران گرفتار افراد سے ان کے شناختی کارڈ، موبائل فون اور پاسپورٹس قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔
ترک شہری اتوار کے روز صدر رجب طیب ایردوآن کو نئے آئینی اختیارات کی منتقلی کے لئے ریفرینڈم میں ووٹنگ کریں گے۔ اس ریفرینڈم کے حامیوں کے مطابق صدر کو ان اختیارات کی منتقلی سے ملک کو داعش اور کرد جنگجوئوں کے خطرات کا سامنا کرنے میں مدد ملے گی۔ اس ریفرینڈم کے مخالفین کا کہنا ہے کہ نئے اختیارات سے ملک آمریت کی طرف چل پڑے گا۔
-
ترکی : کیمیائی ماہرین شام میں سیرین گیس کے حملے کی تحقیقات کریں گے
کیمیائی ہتھیاروں کے امتناع کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) نے اپنے عالمی ماہرین کی ایک ...
مشرق وسطی -
ادلب میں ‘سیرین‘ گیس سے حملہ کیا گیا: ترکی
ترک خبر رساں اداروں کے مطابق وزیر صحت رجب اقداگ نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے شمال ...
مشرق وسطی -
شامی حکومت اب بھی کیمیائی جنگ کی صلاحیت رکھتی ہے: ترکی
ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاویش اوغلو نے کہا ہے کہ شامی حکومت کے پاس ابھی تک ...
بين الاقوامى