ادلب میں ‘سیرین‘ گیس سے حملہ کیا گیا: ترکی
ترک خبر رساں اداروں کے مطابق وزیر صحت رجب اقداگ نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے شمال مغربی شہر ادلب میں ایک مبینہ کیمیائی حملے کے زخمیوں کے طبی معائنے سے پتا چلا ہے کہ انہیں انتہائی مہلک ’سیرین‘ گیس سے نشناہ بنایا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق ترک خبر رساں ادارے ’اناطولیہ‘ نے ترکی کے وزیر صحت رجب اقداگ کا بیان نقل کیا ہے۔ اس بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ادلب میں مبینہ کیمیائی حملے سے زخمی ہونے والے شامی شہری ترکی کے اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ ماہرین نے ان زخمیوں کے پیشاب اور خون کے نمونوں کا معائنہ کیا ہے۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ترکی لائے گئے شہری سیرین گیس کے استعمال سے زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کے خون اور پیشاب کے نموں سے آکسائیڈ مواد کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں اور یہ مواد سیرین گیس میں پایا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے شام کے شمال مغربی شہر ادلب میں خان شیخون کے مقام پر ایک مبینہ کیمیائی حملے میں ایک سو کے قریب شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔
امریکا نے الزام عاید کیا تھا کہ خان شیخون پر کیمیائی ہتھیاروں سے شامی فوج نے حملہ کیا ہے تاہم اسد رجیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔
-
ادلب میں ایک اور فضائی حملہ، پانچ بچوں سمیت 18 افراد ہلاک
شام کے شمال مغربی شہر ادلب میں ہفتے کے روز کیے گئے ایک فضائی حملے میں پانچ بچوں ...
مشرق وسطی -
ادلب قتل عام کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانا چاہتے ہیں: یو این
کیمیائی حملہ کرنے والوں کا محاسبہ ناگزیر ہے: آنتونیو گٹریس
مشرق وسطی -
ادلب حملہ، صدر ٹرمپ کا شام میں فوجی کارروائی پر غور
اقوام متحدہ کا دمشق کے نواح میں واقع مشرقی الغوطہ میں 72 گھنٹے کی جنگ بندی کا ...
بين الاقوامى