جنگجو شام میں طویل جنگ کے لیے تیار ہوجائیں : ایمن الظواہری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

القاعدہ کے لیڈر ڈاکٹر ایمن الظواہری نے شام میں اپنے پیروکاروں اور تمام جنگجوؤں سے کہا ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور طویل عرصے کے جہاد کے لیے تیار ہوجائیں۔

القاعدہ نے سوموار کے روز ان کا ایک آڈیو (صوتی) پیغام جاری کیا ہے۔اس میں انھوں نے جنگجوؤں سے کہا ہے کہ وہ پُرعزم رہیں اور گوریلا جنگ کے حربوں کو تبدیل کریں۔

ایمن الظواہری نے کہا کہ ’’ ایک’’ بین الاقوامی شیطانی اتحاد‘‘ شام میں کبھی اسلام کی حکمرانی کو تسلیم نہیں کرے گا۔ یہ جنگ صرف شامی قوم پرستوں کے ساتھ مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ تمام مسلم قوم کی ایک مہم ہے جو اسلامی حکمرانی قائم کرنا چاہتی ہے‘‘۔

واضح رہے کہ شام میں القاعدہ کی شاخ النصرہ محاذ نے کچھ عرصہ قبل اس بین الاقوامی تنظیم سے اپنا ناتا توڑ لیا تھا اور اب یہ فتح الشام محاذ کے نام سے وہاں کام کررہی ہے۔امریکا کی قیادت میں اتحاد نے حالیہ مہینوں کے دوران اس کے جنگجوؤں پر حملوں میں اضافہ کردیا ہے اور اس کے بعض سینیر لیڈر ان فضائی حملوں میں مارے جاچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں