سعودی نائب ولی عہد سے امریکی صدر کے ایلچی کی ملاقات
سعودی عرب کے نائب ولی عہد ،نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے امریکی صدر کے داعش مخالف اتحاد کے لیے خصوصی ایلچی بریٹ میکگرک نے ملاقات کی ہے۔
انھوں نے ملاقات میں داعش کے خلاف جنگ سمیت مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورت حال اور خطے کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔